دال مکھنی
دال مکھنی بنانے کی ترکیب اجزاء: مسور کی دال : ایک پاؤ ہلدی : آدھا چائے کا چمچ نمک : آدھا چائے کا چمچ ادرک ،لہسن کا پیسٹ: دو چائے کےچمچ ہری مرچ : دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی ) ہرا دھنیا (آدھا گٹھی) ہری مرچ : چار عدد( ثابت) کریم : آدھا کپ تیل : دو کھانے کے چمچ مکھن : پچاس گرام زیرہ : ایک چائے کا چمچ لہسن کے جوؤے : چار عدد ترکیب: پہلے مسور کی دال میں ہلدی ، نمک اور ادرک ، لہسن کا پیسٹ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب دال گل جائے تو اس میں پسی ہری مرچ ، ہرا دھنیا ، ثابت ہری مرچ ، اور کریم ڈال کر چولہا بند کر دیں ۔ پھر فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مکھن ،زیرہ اور لہسن کے جوؤے ڈال کر گرم کریں اور دال پر تڑکہ لگائیں ۔ مزے دار مکھنی دال تیار ہے ۔