قیمہ آلو اور مٹر کا مزیدار کھانا اجزاء قیمہ آدھا کلو ادرک کٹی ہوئی 4 سے 6 ٹکڑے ہرا دھنیا حسبِ ضرورت مٹر ایک پیال نمک 1 چمچ آئل 1 چمچ کٹی لال مرچ 1 چمچ پسی لال مرچ 1 چمچ کالی مرچ 1 چمچ دہی 1 کپ پیاز 1 کٹی ہوئی ہلدی 1 چمچ زیرہ ایک آدھا چمچ کالی مرچ ثابت 1 سے 3 ٹماٹر کا پیسٹ شملہ مرچ کٹی ہوئی ہری مرچیں 3 کٹی ہوئی آلو 3 سے 4 کٹے ہوئے ترکیب سب سے پہلے مٹر کو چھیل کر ان کو دھو کر توے پر اچھی طرح روسٹ کرلیں کہ ان کا تھوڑا سا رنگ تبدیل ہو جائے۔ اب ان کو آئل میں فرائی کرکے الگ کرلیں۔ قیمے کو پانی اور نمک میں ابال کر رکھ لیں۔ پیاز بھونیں، زیرہ، ہلدی، دھنیا، مرچیں، دہی، کالی مرچ، لال مرچ، ٹماٹر کا پیسٹ غرضیکہ تمام تر مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ قیمے کو ابالنے کے بعد کا ایک مرتبہ پانی پھینک دیں۔ اور دوبارہ پانی ڈال کر اس کو 5 سے 6 منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ جب گریوی مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو قیمہ پانی سمیت اس میں شامل کریں، شملہ مرچ ڈالیں اور آلو ڈال کر اچھی طرح چمچ چلا کر دم پر رکھ دیں۔ لیجیے حیدرآبادی انداز میں قیمہ آلو اور مٹر کا مزیدار کھان...
Comments
Post a Comment